مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے شوپیان میں ایک کشمیری نوجوان شہید کر دیا
سرینگر 12ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ہیف شرمال میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے کے دوراں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا تھا۔فوجیوں نے علاقے میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں پر بھی فائرنگ کی۔