بھارت

اگنی پتھ فوجی میں بھرتی کی نہیں بی جے پی کے غنڈے تیارکرنے کی اسکیم ہے: ممتابنر جی

کولکتہ 20جون(کے ایم ایس )
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھارتی فوج میں بھرتی کی مودی حکومت کی متنازعہ ‘اگنی پتھ’ اسکیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ فوج میں بھرتی کی نہیں بلکہ ہندو انتہاپسند تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی کے غنڈے تیار کرنے کی اسکیم ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے کولکتہ میں ریاستی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگنی پتھ کے ذریعے فوج میں کوئی بھرتی نہیں ہوگی، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے کیڈر اور غنڈے تیار کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگنی پتھ کا اعلان ہندوستانی فوج نے نہیں بلکہ وزارت دفاع نے کیا ہے اوربھارتی فوج وزارت دفاع کے ماتحت ہے۔ ممتا بنرجی نے مزید کہاکہ اگنی پتھ کے نام پورے بھارت میں آگ لگائی جا رہی ہے۔ چار سال کی نوکری کے نام پر بھارتیہ جنتا پارٹی واقعی اپنا کیڈر تیار کرنا چاہتی ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ چار سال بعد کیا ہو گا۔ یہ فوج میں نوکری نہیں بلکہ دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ چار سال کی نوکری کے بعد سب کو بندوق استعمال کرنے کا حق مل جائے گا ،جس سے سنگین جرائم بڑھیں گے۔ انہوں نے اس اسکیم کو فوج کی توہین قراردیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button