بھارت

کرناٹک: بی جے پی وزیر اعلیٰ نے صحافیوں کو مٹھائی کے ڈبوں میں ایک ایک لاکھ روپے بطور رشوت دیے

بنگلورو30 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے دیوالی کے موقع پر صحافیوں کو ایک ایک لاکھ روپے بطوررشوت دیے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ دس صحافیوں کو یہ رقم مٹھائی کے ڈبوں میں رکھ کر پیش کی گئی ۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ کچھ صحافیوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ایک ایک لاکھ روپے کی رقم دی گئی تھی تاہم انہوںنے وزیر اعلیٰ کے دفتر کویہ رقم واپس کر دی ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی پہلے ہی بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں کے الزامات میں گھری ہوئے ہیں اور کانگریس اورحزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی ریاستی حکومت مسلسل رشوت اور بدعنوانیوں میں ملوث ہے۔سرکاری تقرریاں ہوں یا پھر بھرتیاں، ٹھیکے ہوں یا دیگر کام سبھی پر چالیس فیصد تک کمیشن حاصل کیا جا رہا ہے۔
کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے نئی دہلی میں صحافیوںکو بتایا کہ کرناٹک میں خود وزیر اعلیٰ کی طرف سے صحافیوں کو رشوت دی گئی ہے اور اگر یہ غلط کام خود وزیر اعلیٰ کر رہے ہیں تو پھر ریاست کا کیا حا ل ہو گا اس کا اندازہ لگایا مشکل نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ بسواراج جرنلسٹس اسکام میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیںلہذا انکے خلاف رشوت ستانی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں عہدے سے بے دخل کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button