APHC

مقبوضہ کشمیر: کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے کشمیریوں کے قتل عام اور گرفتاریوں کی مذمت

downloadسرینگر28جون(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے کہا ہے کہ بھارتی قابض انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے عوام کے تمام بنیادی انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور انہیں گزشتہ 35ماہ سے بھارتی فوج اور پولیس اہلکار وں کی طرف سے مسلسل محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ 5اگست 2019 کو بھارت کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے خاص طورپر کشمیریوں کا قتل عام ، جعلی مقابلے، گرفتاریاں اور گھروں پر چھاپے روز کا معمول بن چکے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما نعیم احمد خان نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی مسلسل نسل کشیُ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس اوربی جے پی کے حمایت یافتہ بھارتی حکمران اور ایجنسیاں مسلسل کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ نے ایک متنازعہ علاقہ تسلیم کررکھا ہے اور عالمی ادارے نے اس دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے متعدد قراردادیں بھی منظور کر رکھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فوجی مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے دیگر رہنمائوں اور تنظیموں بشمول عبدالاحد پرا، ڈاکٹر مصعب، ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل، جموں و کشمیر پیپلز لیگ، جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں اپنے مظالم کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔حریت رہنمائوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی فوجی اور فرقہ وارانہ پالیسی ترک کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے ۔

ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے کنوینر محمود احمد ساغر ، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین، سیکرٹری اطلاعات امتیاز احمد وانی اور دیگر رہنمائوں پرویز احمد ایڈووکیٹ، راجہ شاہین اورزاہد صفینے سینئر صحافی راجہ بشیر عثمانی کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیاہے۔حریت رہنماء راجہ بشیر عثمانی کے دفترگئے اور مرحومہ کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button