مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : ملازمین کا احتجاج 31ویں روز بھی جاری

جموں 01 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کا احتجا ج آج مسلسل 31ویںروز بھی جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملازمین آل جموں ریزروڈ کیٹاگریز ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام امبیڈکر چوک جموں میں احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ وہ قابض انتظامیہ سے ایک جامع ٹرانسفر پالیسی وضع کر نے ، اپنے متعلقہ اضلاع میں تقررری اور وادی کشمیرمیں اپنی نوکریوں پر جانے کیلئے مجبور نہ کرنے سمیت دیگر مطالبات کر رہے ہیں۔ متعدد سماجی اور دیگر تنظیمیں بھی ان کے احتجاج کی حمایت کر رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button