مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:تازہ برفباری کے بعدمغل روڈ ٹریفک کے لئے بند
سرینگر18اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے پیر کی گلی میں تازہ برف باری کے بعد مغل روڈ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا۔
مغل روڈ وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں خطے کے جڑواں اضلاع راجودی اورپونچھ کے ساتھ ملاتا ہے۔حکام نے بتایا کہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ موسم میں بہتری کے بعد سڑک کو کھول دیا جائے گا۔
دریں اثناء سرینگر میں محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدھ کی شام سے جمعرات کی صبح تک میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش اور بالائی علاقوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔