مقبوضہ جموں و کشمیر

یوم شہدائے کشمیر: پاکستان کی طر ف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد 13 جولائی (کے ایم ایس)
پاکستان کی حکومت اور عوام نے آج منائے جانیوالے 91ویں یوم شہدا کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اسلام آاباد میں ایک بیان میں کہاہے کہ پا کستان ان 22 کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا جنہوں نے 1931ڈوگرہ فورسز کا مقابلہ کرتے ہوئے لازوال قربانیاں دیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام آج 91 واں یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں۔کشمیری آج بھی بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی 9 لاکھ سے زائد بھارتی قابض فوجی جموں و کشمیر پر اپنے ناجائز قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے کشمیریوں کو بدترین فوجی محاصرے میں یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔بھارت کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کشمیری عوام سے ان کی الگ شناخت چھیننے کی ایک اور کوشش تھی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 5اگست 2019سے اب تک سینکڑوں کشمیریوںکو ماورائے عدالت قتل کردیاگیا ہے ۔2020میں کشمیریوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہوئے بھارت نے یوم شہدا کشمیر پر علاقائی عام تعطیل کو ختم کر دیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کو اپنے جائز حق خود ارادیت کا استعمال کرنے دے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک بار پھر بھارت پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کو فوری طور پر روکے ، یہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔عاصم افتخار نے کہاکہ
ہم عالمی برادری اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button