مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : کانگریس کا مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کانگریس پارٹی نے امریکہ میں مجرم قراردیئے گئے مودی کے ارب پتی دوست گوتم اڈانی کا دفاع کرنے کی بی جے پی حکومت کی پالیسی کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اوراڈانی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس پارٹی کے رہنماء اورکارکن جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر ایم اے روڈسرینگر کے باہر جمع ہوئے اور راج بھون کی طرف مارچ کیا۔بھارتی پولیس نے مظاہرین کو روک دیا اور آگے بڑھنے نہیں دیا ۔کانگریس لیڈروں نے اس موقع پر کہا کہ وہ بی جے پی کی گوتم اڈانی کا دفاع کرنے کی بی جے پی حکومت کی پالیسی کے خلا ف احتجاج کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے شورش زدہ ریاست منی پور کی سنگین صورتحال پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔انہوںنے کہاکہ وہ احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے راج بھون تک مارچ کرناچاہتے تھے تاہم قابض انتظامیہ نے انہیں مارچ کی اجازت نہیں دی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button