بھارت

ممبئی :بھارتی بحریہ کی کشتی کی سیاحوں کی فیری سے ٹکر،13افراد ہلاک ، متعدد زخمی

ممبئی:
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے ساحل کے قریب سمندر میں بحریہ کی ایک کشتی کی سیاحوں کی فیری سے ٹکرسے کم سے کم 13افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جبکہ 101افراد کو بچا لیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ممبئی کے قریب ایک مشہور سیاحتی مقام ایلیفی نٹا جزیرے کی طرف جانے والی فیری بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ کی ٹکر سے الٹ گئی ۔حادثے میں کم سے کم 13افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جبکہ 5افراد تاحال لاپتہ ہیں۔101افراد کو بچالیاگیاہے۔ دوزخمیوں کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے ۔ ہلاک ہونیوالوں میں بحریہ کے 3اہلکار اور10 سیاح شامل ہیں۔ مزید لوگوں کو سمندر سے نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ انڈین نیوی اور کوسٹ گارڈ نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے، جس میں بحریہ کی 11کشتیاں،میرین پولیس کی 3کشتیاں اور کوسٹ گارڈ کی ایک کشتی شامل ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button