مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : امرناتھ یاتری دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک، 42 یاتری سڑک حادثات میں زخمی


سرینگر15 جولائی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں امرناتھ یاترا کے دوران ایک یاتری حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہلاک ہو گیا۔
ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والاکلاوالا سبرمنیم نامی66 سالہ یاتری غار کی طرف جاررہا تھا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ۔ افسر کے مطابق یاتری کو فوری طور پر بیس کیمپ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے آخری سانس لی۔
دریں اثنا ضلع کولگام کے علاقے قاضی گنڈ میں بدرا گنڈ کے مقام پر یاتریوں سے بھری ایک بس ٹپر کیساتھ ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 37 ہندو یاتری زخمی ہوگئے۔ضلع گاندربل کے علاقے کنگن علاقے میں ایک سڑک حادثے میں پانچ ہندو یاتریوں سمیت کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button