مقبوضہ جموں و کشمیر

مسئلہ کشمیر کو طاقت سے نہیں مفاہمتی عمل سے ہی حل کیا جاسکتا ہے، محبوبہ مفتی

PTI08_24_2024_000134Aسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ صرف اور صرف مفاہمتی عمل سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سری نگر میںذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ مفاہمتی عمل شروع کر ے، دفعہ 370کو بحال اورجیلوں میں بند کشمیریوں کو رہا کرے۔
محبوبہ مفتی نے اعلان کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گی۔ انہوںنے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دیکر مقبوضہ علاقے کی اسمبلی کو بے اختیار بنا دیا گیا ہے ۔
محبوبہ مفتی نے عمر عبداللہ کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوںنے کہا تھا کہ اگر میں وزیر اعلیٰ بن گیا تو مجھے چپراسی کے تبادلے کیلئے بھی لیفٹیننٹ گورنر کی منظوری لینی ہوگی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button