مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں برفانی تودوںکا الرٹ جاری

 

سرینگر15جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے مختلف اضلاع میں برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے اور لوگوں کو خبردارکیا ہے کہ وہ اونچی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
حکام نے ضلع کپواڑہ میں برفانی تودے گرنے کا انتباہ جاری کیاہے جبکہ بانڈی پورہ، بارہمولہ، ڈوڈہ، گاندربل، کشتواڑ، پونچھ، رامبن اور ریاسی اضلاع میں درمیانے درجے کے خطرے کی وارننگ جاری کی ہے۔حکام نے بتایاکہ آئندہ 24گھنٹے میں ضلع کپواڑہ میںدوہزارمیٹرسے بلندمقامات پر برفانی تودے گرنے کاشدید خطرہ ہے اور بانڈی پورہ، بارہمولہ، ڈوڈہ، گاندربل، کشتواڑ، پونچھ، رامبن اور ریاسی اضلاع میں برفانی تودے گرنے کا درمیانے درجے کا خطرہ ہے۔حکام نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں اسلام آباد، کولگام اور راجوری اضلاع میں دوہزارمیٹر بلندمقامات پر برفانی تودے گرنے کاکم درجے کا خطرہ ہے۔ لوگوں سے احتیاط برتنے اور برفانی تودے کے خطرے والے علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کامشورہ دیاگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button