مقبوضہ جموں و کشمیر
ڈوڈہ : سیلاب میں کئی عمارتیں، اسکول بہہ گئے
جموں 21 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں شدید بارش کے باعث آنے والے سیلابی ریلے سے ایک نجی سکول کی عمارت سمیت کئی عمارتیں بہہ گئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کی تحصیل کہارا میں طوفانی بارشوں سے ایک سکول کی عمارت سمیت تیرہ عمارتیں بہہ گئیں جبکہ کم از کم 20دیگروں کو نقصان پہنچا۔انتظامیہ نے بتایا کہ تحصیل کہارا کے علاقے تنتہ میں علامہ اقبال میموریل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن، ایک مکان، تین دکانیں اور آٹھ پن چکیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 20 سے زائد عمارتوںکو جزوی طور پر نقصان پہنچا، لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔