مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے سرحدی علاقوں میں ریڈیو اسٹیشن قائم کررہاہے
سرینگر12ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی حکومت نے پاکستان اورغیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے لئے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد کے قریب ایف ایم ریڈیو اسٹیشن ائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ بھارتی وزارت داخلہ نے کیا ہے۔ متعلقہ محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ کمیونٹی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کی حوصلہ افزائی کریں اور سرحد کے اس پار ایف ایم اسٹیشنوں کے ذریعے استعمال ہونے والی فریکوئنسیوں کو منتخب کریں۔پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو پھیلانے کے لیے پنجاب میں کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر ہائی سگنل والے ایف ایم اسٹیشن چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔