مقبوضہ جموں و کشمیر

الطاف حسین کے والد اور عبداللہ بنگروکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

 

سرینگر 27 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلم لیگ اور مسلم کانفرنس کا ایک اعلی سطح ایک وفد فاروق احمد توحیدی اور شبیر احمد ڈار کی قیادت میں سرینگر میں حریت رہنما الطاف حسین خان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وفد نے الطاف حسین خان کے ساتھ والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیااورسوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا۔ وفد شہید عبداللہ بنگرو کے گھر بھی گیا اوران سے انکی والدہ کے انتقال پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔وفد کے ارکان نے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button