مقبوضہ جموں و کشمیر

منڈولی جیل میں قید انسانی حقوق کے کارکن خالد سیفی کی طبیعت بگڑ گئی، اہلیہ کا انکشاف

نئی دلی26 جولائی (کے ایم ایس)
بھارت میں فروری2020میں شمال مشرقی دلی میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات میں مبینہ طورپر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار انسانی حقوق کے کارکن خالد سیفی کی اہلیہ نے کہاہے کہ منڈولی جیل میں خالد کی صحت تیزی سے گررہی ہے ۔
خالد کی اہلیہ نرگس سیفی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں منڈولی جیل انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ جیل میں خالد کو علاج معالجے سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی صحت تیزی سے گررہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل میں ان کے شوہر کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ انہیں علاج معالجے کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کا شوگر کا لیول بڑھ گیا ہے ۔انہوں نے خالد کو فوری طورپر علا ج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ‘یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ’ کے بانی خالد سیفی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ان کی اہلیہ نے دو ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں وہ روتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں وہ بتاتی ہیں کہ انہیں خالد کا فون آیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور جیل حکام انہیں علاج معالجے کی مناسب سہولت فراہم نہیں کر رہے ہیں ۔ خالد کی اہلیہ نے روتے ہوئے جیل حکام سے اپیل کی کہ ان کے شوہر کو جلد از جلد علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ صحتیاب ہو سکیں۔
واضح رہے کہ شمال مشرقی دلی میںفروری2020میں ہونے والے فسادات کے سلسلے میں خالد سیفی سمیت انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے متعددد ارکان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button