مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: شہریوں کے قتل کے واقعات نے نارملسی کے دعوئوں کو بے نقاب کر دیا ہے : محبوبہ مفتی

mehbooba-mufti-picسرینگر27مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں شہریوں کے قتل کے واقعات نے جموں وکشمیر کی صورتحال معمول پر آنے کے بھارتی حکومت کے دعوئوںکو بے نقاب کر دیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں کہاکہ کشمیر میں سوگ منانا اور ماتم کرنا اب ایک معمول بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کاجموں و کشمیر میں حالات نارمل ہونے کا دعوی مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال کے برعکس ہے۔انہوں نے کہاکہ بڑی تعداد میں عام شہریوںکو کسی نہ کسی بہانے قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت سے سوال کیاکہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری خونریزی روکنے کیلئے اپنی پالیسی دوبارہ ترتیب کیوں نہیں دیتی ؟۔ محبوبہ مفتی نے مزیدکہا کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر میں حالات نارمل ہونے کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے جبکہ شہریوں کے قتل کے بھیانک واقعات اس کی نفی کر رہے ہیں۔KMS-04/Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button