مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس کا گستاخانہ بیان دینے پر بی جے پی رہنما کو سزا دینے کا مطالبہ

سرینگر 29مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طورپربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے ایک نیوز چینل پر مباحثے کے دوران بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این سی رہنماسلمان علی ساغر نے سرینگر میں ایک بیان میں بی جے پی کے ترجمان کے خیالات کو بے بنیاد ، من گھڑت اور غیر ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور بھارتی حکومت کو اس طرح کے توہین آمیزبیان پر معافی مانگنی چاہیے جس میں مسلمانوں کے انتہائی مقدس نام کو فرقہ وارانہ جذبات کو ہوا دینے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ سلمان نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی لیڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس طرح کی ذہنیت کو ختم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ زعفرانی بریگیڈ کے عناصربھارتی آئین کے آرٹیکل 19کے پیچھے نہیں چھپ سکتے جو شہریوں کو اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلامۖپوری دنیا کے مسلمانوں کو سب سے زیادہ عزیز ہیں اور اس قابل احترام شخصیت کے خلاف کوئی بھی بیان ملک کو انتشار میں ڈال دے گا۔انہوںنے کہا کہ جو لوگ ہمارے پیارے نبیۖکے خلاف شرمناک الفاظ استعمال کرتے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ انسانیت کے لیے ان کی خدمات اور اسے اندھیرے سے نکالنے میں ان کے کردار کا پوری دنیا نے اعتراف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ایک معروف مسیحی مصنف مائیکل ہارٹ نے دنیا کے 100بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں ہمارے پیارے نبی ۖکو پہلے نمبرپر رکھا ہے جنہوں نے انسانی تاریخ کا رخ بدل کے رکھ دیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button