لوگ سادگی کی اسلامی روایات کواپنانے کی بھر پور کرشش کریں، میر واعظ
سرینگر :
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ سادگی کی اسلامی روایات کو اپنانے کی بھر پور کوشش کریں اور شادی بیاہ کی تقریبات میں فضولیات، بیجا رسم و رواج،نمود و نمائش اور دولت کے اصراف سے گریز کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کےمطابق میر واعظ عمر فاروق نے ، جنہیں بھارتی انتظامیہ نے 2ستمبر سے پھر سے سرینگر میں گھر میں نظر بند کر رکھا ہے ، ان خیالات کا اظہارالنور ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اجتماعی شادی کی ایک سے تقریب سے اپنے ورچیول خطاب میں کیا۔
میرواعظ نے النور ویلفیئر ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی مثبت کوششوں کی حمایت کریں جبکہ صاحب ثروت لوگوں کو چاہیے کہ ایسی سرگرمیوں میںبڑھ چڑھ کو اپنا حصہ ڈالیں۔انہوں نے ازدواجی رشتے میں منسلک ہونے والے جوڑوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے کامیاب اور روشن مستقبل کیلئے دعا کی۔