مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض حکام نے سرینگر میں8 محرم کے جلوس پر پابندی لگادی
سرینگر06اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض حکام نے کل 8 محرم کو سرینگر شہر میں جلوس نکالنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ حکام نے سرینگر کے علاقے گرو بازار سے ڈلگیٹ تک محرم کاجلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے کہاکہ موجودہ صورتحال میںسکیورٹی خدشات کے پیش نظرگروبازارسے بچھوارہ اورآبی گزر سے جڈی بل کے راستوں پرمحرم کے جلوسوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں1989ء سے8اور 10محرم کے دو بڑے جلوسوں پر پابندی عائد ہے اورآج کی پابندی بھی اسی کا تسلسل ہے۔