مقبوضہ جموں و کشمیر

اتر پردیش: وزیر کے قافلے کی گاڑی نے دو کسان مظاہرین کو کچل کر مار ڈالا

 

اتر پردیش 03اکتوبر ( کے ایم ایس )
بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے لکھم پور کھیری میں بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا اور اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشاو موریہ Keshav Maurya کے قافلے میں شامل ایک گاڑی نے دو کسان مظاہرین کو روند کر مار ڈالا جبکہ آٹھ کو زخمی کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کسان یونینوں کا کہنا تھا کہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں میں سے دو پر مرکزی وزیر کے قافلے کی ایک گاڑی چڑ دوڑی جس میں وزیر کا بیٹا اور دیگر رشتہ دار بیٹھے تھے۔
المناک واقعے کے بعد علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے اور ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ مشتعل کسانوں نے قافلے کی گاڑیوںکو آگ لگادی ۔کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ واقعے میں آٹھ کسان زخمی ہو ئے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ اجے مشراکا تعلق لھکم پور کھیری علاقے سے ہے اور وہ اپنے گاو¿ں میں ایک تقریب میں جا رہے تھے جس میں نائب وزیر اعلیٰ نے بھی شرکت کرنی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button