مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں:اپنے مطالبات کے حق میں وکلاء کا احتجاج جاری

جموں09 اگست ( کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں نے اپنے مطالبات کے حق میں بار کے صدر ایم کے بھردواج کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس جموں میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بار کے ارکان نے ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ کورٹس، ٹربیونلز اور کمیشن سمیت تمام عدالتوں میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ۔ وکلا نے اپنے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا ۔احتجاج میں شامل وکلا سے خطاب کرتے ہوئے بھاردواج نے کہا کہ عدالتوں اور ٹربیونلز کو ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کے باہر منتقل کرنے کی وجہ سے وکلا برادری اور سائلین کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہائی کورٹ کمپلیکس میں ہی مختلف ٹربیونلز قائم کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور کمپلیکس میں وسیع گنجائش موجود ہے۔ وکلا کا موقف ہے کہ مودی حکومت دانستہ طورپرمقبوضہ کشمیر میں وکلا اور عام لوگوں کیلئے ان کے سیاسی عقائد کی وجہ سے مسائل پید ا کر رہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button