مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر :دستی بم کے دھماکے میں 6 بھارتی پولیس اہلکاراورایک شہری زخمی
سرینگر24مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر میں دستی بم کے دھماکے میں6 پولیس اہلکاروں سمیت کم سے کم 7افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے رعنا واری میں دستی بم کے دھماکے میں دو بھارتی پولیس اہلکار ، ایک سی آر پی ایف اہلکار ، دو ٹریفک پولیس کے اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک سینئر پولیس اہلکار کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رعنا واری میں ایک پولیس پارٹی پر دستی بم سے حملہ کیاتھا۔زخمی اہلکاروں اور شہری کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔