قابض انتظامیہ نے کشمیری عوام کو جنرل راوت کو خراج عقیدت پیش کرنے پر مجبور کیا
سرینگر10 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے لوگوں کو بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کرنے پر مجبور کیا، جو بدھ کو تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی میڈیا کی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ ضلع کپواڑہ کے سرحدی علاقوں میں کشمیریوں جنہوں نے ہاتھوں مشعلیں اٹھا رکھی تھیں سخت سردموسم میں گھروں سے نکل کر جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تاہم مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ قابض حکام نے انہیں گھروں سے نکل کر بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نکالے جانیوالے مشعل بردار جلوس میں شرکت پر مجبور کیا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
واضح رہے کہ کشمیری جنرل بپن راوت کو انسانیت کے قاتل کے طور پر یاد رکھیں گے کیونکہ بھارتی فوج کے سربراہ کی حیثیت سے ان کے دور میں غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو ا تھا ۔جنرل راوت مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت اوراپنے تعصب کی وجہ سے بدنام اورمقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث تھے اور کشمیری کیسے انہیں خراج عقیدت پیش کرسکتے ہیں تاہم قابض انتظامیہ نے انہیں کشمیریوں کو جنرل راوت کو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کرنے پر مجبورکیا۔