مقبوضہ جموں و کشمیر
بڈگام : دستی بم کے حملے میں ایک شہری زخمی
سرینگر15اگست(کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کے ضلع بڈگام میں دستی بم کے حملے میں ایک شہری زخمی ہو گیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع کے علاقے گوپال پورہ میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر دستی بم حملے میں کرن کمار نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔نوجوان کو فوری طورپر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کردیاگیاہے ۔پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
دریں اثناء نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر میں پولیس کے کنٹرول روم پر دستی بم سے حملہ کیا ۔ پولیس حملہ آوروں کی تلاش کر رہی ہے۔