مقبوضہ جموں و کشمیر

ہائی کورٹ نے دو افراد کی کالے قانون کے تحت نظربندی کو کالعدم قرار دیا

HIGH COUT JPEGسرینگر 29 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے دو افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس علی محمد ماگرے نے محمد آصف رعنا اور مبارک احمد ڈار کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہاکہ نظربند اتھارٹی کی جانب سے ملزمان کو نظربندی کی وجوہات کے بارے میں کوئی مواد فراہم نہیں کیا گیا۔عدالت نے کہا کہ نظربند افراد کو ان کی نظربندی کی وجوہات کی شکل میں کوئی مواد یا دستاویزات فراہم نہیں کی گئی جس طرح نظربندی کے احکامات میں کہا گیا تھا۔عدالت نے کہاکہ قانون کی مذکورہ بالا پوزیشن کو مدنظررکھتے ہوئے ان افراد کی نظربندی غیر قانونی ہے کیونکہ انہیں نظربندی کے حکم کے مطابق الزامات کے حوالے سے مواد فراہم نہیں کیاگیا۔ ہائیکورٹ نے ضلع مجسٹریٹ کولگام کی جانب سے نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button