مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر ی بھارتی فوج کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے، کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر07اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے جابرانہ اقدامات کا مقصد کشمیری عوام کو جاری مزاحمتی تحریک سے مایوس کرنا ہے تاہم یہ بھارت کے لیے محض ایک خواب ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی وحشیانہ انداز کو پتھر کے دور کا ہتھکنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جیسے جابرانہ اقدامات کشمیر جیسے سیاسی کا حل نہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کو بھارتی فورسز کی طرف سے 1947 سے قتل و غارت کا سامنا ہے لیکن وہ قابض فوج کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے سڑکوں پر ، گلیوں ، دفاتر اور گھروں میںلوگوں کوہراساں کرنااور تذلیل کا نشانہ بنانا مقبوضہ علاقے میں روز کا معمول ہے۔ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات اور سنگین مجرمانہ ریکارڈ کے لیے بھارت کے خلاف کارروائی کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے لیے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ وہ کشمیر کے دیرینہ تنازے کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button