مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کے نئے اقدام کا مقصد کشمیریوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنا ہے،مصطفی کمال

سرینگر 20 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیخ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ چیف الیکشن آفیسر کی طرف سے غیر مقامی لوگوں کو حق رائے دہی دینے کے حالیہ اعلان نے مقبوضہ علاقے میںجمہوریت کا مذاق اڑایا ہے۔
شیخ مصطفی کمال نے ایک بیان میں غیر مقامی لوگوں کو علاقے میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایک منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے جسکا واحد مقصد علاقے کے لوگوں کو حق رائے دہی سے محروم کرناہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا آغاز قانون ساز اسمبلی کی نشستوں کی نئی فہرستوں کے ساتھ ہوا جنہیں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواہش کے مطابق بنایا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی طرف سے بلایا گیا کل جماعتی اجلاس درست سمت میں ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس کال کا مثبت جواب دیں گی اور تازہ بھارتی اقدام کے مضمرات پر تبادلہ خیال کرنے اور مشترکہ متحدہ حکمت عملی وضع کرنے کے لیے اجلاس میں شرکت کریں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button