مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر : اہم اداروں اور شاہراہوں کے نام تبدیل کرنے کی شدید مذمت

سرینگر21 ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ماس موومنٹ نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اہم اداروں اورشاہراہوں کو کشمیر میں ہلاک ہونے والے بھارتی فورسز کے اہلکاروں اوربھارتی سیاستدانوں کے ناموں سے منسوب کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ماس موومنٹ کے سیکریٹری اطلاعات شبیر احمد نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت جموں وکشمیر کی تمام تاریخی عمارتوں ، سڑکوں اور اہم مقامات کے نام تبدیل کرکے کشمیریوں کی تاریخ کو مسخ کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں ہر وہ اقدام کررہی ہے جس سے جموں وکشمیر کے مسلم اکثریتی تشخص اور تاریخ کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جائے۔تاہم انہوں نے کہاکہ بھارت کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو گا۔ شبیر احمد نے کہاکہ جموں و کشمیر اولیا کرام کی سرزمین ہے یہاں پر ہزاروں کی تعداد میں مقدس مقامات موجود ہیں جنہیں بزرگان دین کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ بھارت کشمیری قوم سے انتقام لینا چاہتاہے اور انہیںذہنی عذاب میں مبتلا کرنے کے درپے ہے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کو اپنے تابع کرنے اور ان کی اپنے ناقابل تنسیخ حق ،حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کو کمزور کرنے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے ۔ انہوںنے تحریک آزادی کشمیر کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوںکے عزم کا اعادہ کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button