مقبوضہ جموں و کشمیر

ہرکشمیری اب سید علی گیلانی بن چکا ہے، عظیم قائد کو خراج عقیدت

سرینگر01 ستمبر (کے ایم ایس)کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور بیرون ملک مقیم کشمیری آج بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو ان کی پہلی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں بلال احمد صدیقی ، میر شاہد سلیم اورڈاکٹر مصعب نے اپنے بیانات میں کہا کہ سید علی گیلانی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے منصفانہ نصب العین کے لیے ہمیشہ رہنمائی کا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ بلال احمد صدیقی نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قابل اور دلیر قیادت تحریک آزادی کے مشکل مراحل میں ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم رہنما ایک بہترین خطیب اور ایک قابل منتظم بھی تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ عظیم قائد کی شہادت کی پہلی برسی پر ہم آزادی کے مقدس مقصد کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کے لیے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں اور اپنے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم اپنی منصفانہ اور قانونی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔میر شاہد سلیم نے کہا کہ سید علی گیلانی کو اپنے سیاسی عقائد کی وجہ سے بہت تکلیف، آزمائشوں اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا اور اس عظیم رہنما نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے سیاسی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں۔ڈاکٹر مصعب نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے محبوب قائد کی خدمات اور قربانیوںکو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سیدعلی گیلانی نے اپنی جدوجہد آزادی کے دوران ناقابل بیان مصائب کا سامنا کیا اور آخر کار انہیں انہوں نے گھر میں غیر قانونی نظربندی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں کہا کہ ‘ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے ‘ کا نعرہ کشمیر کے دور اندیش رہنما سید علی گیلانی نے ہی لگایا تھاجو زندگی بھر پاکستان کے پرجوش حامی رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی ساری زندگی جموںوکشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے زبردست حامی رہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو بھارتی غلامی سے آزاد کرانے اور اسے پاکستان کا حصہ بنانے کے لیے مرحوم رہنما کی لگن آخری سانس تک ان کی زندگی کا ایک اہم عنصر رہی۔ حریت رہنمائوں ، تنظیموں نے کہا کہ آج ہر کشمیری سید علی گیلانی بن چکا ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے کونے کونے میں ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” کا نعرہ گونج رہا ہے۔
ادھر مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں اور سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے پوسٹروں میں قائد حریت سیدعلی گیلانی کی جدوجہد آزادی کشمیر کو اجاگر کیاگیا ہے۔
دریں اثنا یورپ اور دنیا کے دیگر حصوں میں جہاں جہاں کشمیری موجود ہیں سیمینارز اور ریلیاں نکالی گئیں تاکہ سید علی گیلانی کی کشمیر کاز کے لیے بے مثال قربانیوں کو یاد کیا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button