مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر ی اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدر آمد کے منتظر

اسلام آباد24 اکتوبر (کے ایم ایس)آج جب اقوام متحدہ اپنا 77واں یوم تاسیس منا رہا ہے ،کشمیر ی جموںوکشمیر میں استصواب رائے کیلئے عالمی ادارے کی قراردادوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت جموں وکشمیر کے حوالے سے عالمی ادارے کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کا یوم تاسیس ایک اور یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل ہونے کے باوجود تاحال حل طلب ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے لیے پرعزم حمایت کا اظہار کیا جائے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کے آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے حق کی تصدیق کرتی ہیں اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر سب سے پرانا مسئلہ ہے۔ بی جے پی کی بھارتی حکومت کی 5 اگست 2019 کی کارروائیاں جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تنازعہ کشمیر نے اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے کیونکہ یہ عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ جموںوکشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو چاہے کہ وہ حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرے کیونکہ انکی یہ جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے ۔ کے ایم ایس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button