مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ پر پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،انجمن اوقاف جامع مسجد

سری نگر02 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے کہا ہے کہ تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو آج ایک مرتبہ پھر تاریخی جامع میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے اپنے گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔میر واعظ گزشتہ تین برس سے زائد عرصے سے مسلسل گھر میں نظر بند ہیں۔
انجمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح سے ہی شہر کے علاقے نگین میں واقع میرواعظ کی رہائش گاہ کے اطراف میں بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
انجمن نے قابض بھارتی انتظامیہ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا بیان یاد دلایا کہ میر واعظ آزاد ہیں اور وہ کہیں بھی جا سکتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ لوگ میرواعظ کی گھر میں نظربندی سے رہائی کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں اور لیفٹیننٹ گورنر کے بیان کو حقیقت میں بدلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button