مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: عوامی مجلس عمل کا میر واعظ خاندان سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کے انتقال پر اظہار تعزیت
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم عوامی مجلس عمل نے تنظیم اور میر واعظ خاندان سے قریبی تعلق رکھنے والی کئی شخصیات کے حالیہ انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی مجلس عمل کی قیادت نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔وفات پا جانے والوں میں لندن میں مقیم ڈاکٹر حفیظ اللہ ٹینگ کی اہلیہ بھی شامل ہیں، جو کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر جاوید احمد کی خالہ تھیں، لال بازار کے پروفیسر نذیر احمد مرزا کی اہلیہ،نوگام کے غلام احمد خان کا بیٹا معراج الدین خان،حاجی معراج الدین میراور حول سرینگر کے طارق احمد میر کی والدہ شامل ہیں۔KMS-05/M