اترپردیش میں کلنگ راج جاری ہے ،ممتا بنر جی
کولکتہ 05 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اترپردیش کے علاقے لکھیم پور میں کسانوں کو کار سے کچل کر ہلا ک کئے جانے کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اترپردیش میں کلِنگ راج جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے اپنے انتخابی حلقوں شیتلا مندر اور گرودوارکے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کسانوںکے قتل کے بعد لوگوں کی آواز کو دبانے کیلئے لکھیم پور میں دفعہ 144نافذ کرکے یوگی حکومت جمہوریت کا خاتمہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی اسی لیے ملک میں کسی کوبھی متاثرہ کسانوں کے خاندانوں سے ملاقات کی اجازت نہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے زیر اقتدار ہر ریاست میں دفعہ 144 کانفاذ جاری ہے کیونکہ وہ آمریت کے بل پر جمہوریت کا خاتمہ چاہتی ہے اورہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ لکھیم پور کھیری واقعہ پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے مستعفی ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ممتا بنرجی نے کہاکہ اتر پردیش میںرام راج نہیں، کلنگ راج جاری ہے۔ وہ پہلے لوگوں کو مارتا ہے، پھر دفعہ 144لگادیتا ہے