بھارت

آئندہ انتخابات میں بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کرونگا: نتیش کمار

نئی دہلی05ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ وہ 2024کے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لئے بھارت بھر میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لئے کام کریں گے۔
پٹنہ میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نتیش کمار نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا ارکان اسمبلی کی خریدو فروخت بدعنوانی نہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس کی حمایت کرنے والوں کو سچااور اچھا سمجھتی ہے جبکہ جو لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں انہیں بدعنوان سمجھاجاتاہے۔ان کے بیان کااشارہ کئی ریاستوں میں حزب اختلاف کے کئی ارکان اسمبلی کا بی جے پی کی حمایت کرنے کی طرف ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button