بھارت

پاکستان نے 3ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کوویزے جاری کردیے

اسلام آباد:بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے 3ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہائی کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ویزے 14تا 23نومبر بابا گرو نانک دیوجی کی سالگرہ تقریبات کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو مبارک باد دی ہے۔سعد وڑائچ کا کہنا ہے کہ یاتریوں کے لیے کامیاب یاترا کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button