اتر پردیش :بریلی کی جامع مسجد کو بم سے اڑانے اور امام کو قتل کرنے کی دھمکی
بریلی 08 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں بریلی شہر کے علاقے قلعہ میں واقع شاہی جامع مسجد کی دیوار پر ایک دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں پایا گیا ہے۔
علاقے کے مسلمان جب فجر کی نماز ادا کرنے مسجد پہنچے تو اسکی دیوار پر ایک پوسٹر چسپاں دیکھاجس کے ذریعے جامع مسجد کو بم سے اڑانے اور امام خورشید عالم کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
مسجد کی انتظامیہ کمیٹی نے اس حوالے سے قلعہ تھانہ میں شکایت درج کرد دی ہے اورپوسٹر چسپاں کرنے والے مجرموں کو گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)سمیت کئی ہندو انتہا پسند تنظیمیں مسلمانوں کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ ان تنظیموں نے ان دونوں مساجد اور عید گاہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کر رکھی ہے ۔ آر ایس ایس نے تاریخی بابری مسجد کے انہدام میں بھی بنیادی کردار ادا کیا تھا۔