بھارت

بھارت: بدعنوانی میں ملوث سیاسی رہنما کی نوٹوں کے ساتھ تصویر نے تہلکہ مچا دیا

indian-assam-politician-viral-moneyنئی دلی: بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے سیاستدان بنجمن باسوماتری جن پر کرپشن کا الزام ہے کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں کرپشن کے الزامات کے زیر اثر سیاسی رہنما بنجمن باسوماتری ایک بستر پر 5 سو روپے کے نوٹ اوڑھ کر سوتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔آسام کے ضلع اوڈالگری کے علاقے بھیراگھوری میں ولیج کونسل ڈیولپمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین بنجمن باسوماتری بی جے پی کی اتحادی جماعت یونائیٹڈ پیپلز پارٹی لبرل کے رکن ہیں، جن کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔لوک سبھا انتخابات سے قبل ان کی 500 روپے کے نوٹوں پر سوتے ہوئے لی گئی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنجمن باسوماتری پر وزیراعظم کی متعارف کردہ ہائوسنگ اسکیم اور دیہی علاقوں میں روزگار سے متعلق مقدمے میں سنگین کرپشن کا الزام ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر کئی اسکیموں سے مستفید ہونے والے غریب عوام سے رشوت وصول کی ہے۔سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کی جماعت نے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔پارٹی سربراہان کا کہنا ہے کہ بنجمن باسوماتری کی پارٹی رکنیت 10 جنوری 2024 کو معطل کردی گئی تھی۔KMS-17/

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button