بھارتپاکستان

”اے ایف پی“ نے بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب کر دیا

پیرس 11 ستمبر (کے ایم ایس)معروف فرانسیسی خبررساں ادار ے ”اے ایف پی“ نے مودی حکومت کی ایما پر بھارتی میڈیا کی طرف سے پاکستان کے خلاف شروع کیے گئے بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔
اے ایف پی نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہندی زبان میں ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں پاکستان میں ایک ہندو خاتون پر تشدد دکھایا گیا ہے جو سراسربے بنیاد ہے ۔ اے ایف پی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں برس جنوری سے گردش کر رہی یہ ویڈیو دراصل پاکستان سیالکوٹ میں دو مسلمان خاندانوں کے درمیان زمین کے تنازع سے متعلق ہے جبکہ بھارتی میڈیا آو¿ٹ لیٹ زی ہندوستان کے تصدیق شدہ اکاو¿نٹ سے یہ ویڈیو ”پاکستان میں ہندوو¿ں کے خلاف مظالم نہیں رک رہے “ کے گمراہ کن عنوان سے ٹویٹ کی گئی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے ثبوت کیساتھ ثابت کیا کہ یہ تنازعہ سیالکوٹ میں مقیم دو مسلمان خاندان کے درمیان تھااور اسکا کسی ہندو عورت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button