بھارت

بھارت :چھتیس گڑھ حملے میں بھارتی پیراملٹری کا افسرہلاک 

CRPF-India-1

رائے پور:بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں ایک بم حملے میں زخمی ہونے والا بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کا اسسٹنٹ سب انسپکٹرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر گریش بابو جو ریاست اتر پردیش کا رہنے والا تھا، ریاست کے علاقے دانتے واڑہ میں مائونواز گوریلوں کے ایک بم حملے میں شدید زخمی ہوگیاتھا۔مذکورہ افسردہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ کا میڈیکل سائنسز  میں زیر علاج تھا اورآج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ گریش بابو حال ہی میں مقبوضہ جموں و کشمیر سے تبدیل ہوکر چھتیس گڑھ کے ضلع دانتے واڑہ منتقل ہوگیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button