بھارت

اگنی پتھ مظاہروں کے دوران 2000 سے زائد ریلیں منسوخ کی گئیں، بھارتی حکومت

نئی دہلی 23 جولائی (کے ایم ایس) بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ ملک بھر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کے باعث 2000 سے زائد ریلیں متاثر ہوئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ 15 جون سے 23 جون کے درمیان 2ہزار 1سو32 ریلیںمنسوخ کی گئیں۔
یاد رہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے 14 جون 2022 کو مسلح افواج میں کمیشنڈ افسروں کے رینک سے کم سپاہیوں کی بھرتی کے لیے اگنی پتھ اسکیم متعارف کرائی گئی تھی جس نے پورے بھارت میں زبردست احتجاج کو جنم دیا تھا۔ نئی سکیم کے تحت تمام بھرتیاں صرف چار سال کی مدت کے لیے کی جائیں گی۔ اس سکیم کے تحت بھرتی ہونے والے اہلکار پنشن اور دیگر مراعات کے حقدار نہیں ہوں گے ۔
16 جون 2022 کو کئی بھارتی ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے اور فوج میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں نے سکیم واپس لینے کا مطالبہ کیا۔نوجوانوں نے مظاہروں کے دوران املاک کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button