مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی اپنا ہندوتوا یجنڈا آگے بڑھنے کیلئے کشمیریوں کی تمام مذہبی روایات کو کچل رہی ہے : محبوبہ مفتی

سرینگر20 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی تمام مذہبی اور صوفیائے کرام کی روایات کوختم کرنے اور اپنے فرقہ پسند ایجنڈے کو آگے بڑھنے کے درپے ہے ۔
محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں پورے مقبوضہ علاقے کے مذہبی مقامات پر دستار بندی پر پابندی عائد کئے جانے کے قابض انتظامیہ کے زیر انتظام وقف بورڈ کے حکمنامے پر ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ ٹویٹ میں انہوں نے نریندر مودی اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی پگڑیاں پہنے تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ منافقت کی کوئی حد نہیں ہے کیونکہ بی جے پی خودمندر، درگاہ یاگوردوارہ میں پگڑیاں پہنانے کی تقاریب منعقد کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی۔انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی مقبوضہ علاقے میں اپنے فرقہ پسند ایجنڈے پر عمل درآمد کر کے کشمیریوں کی تمام مذہبی اور صوفیائے کرام کی روایات کو ختم کرنے کے درپے ہے ۔انہوں نے جموں و کشمیر کے ثقافتی اور روایتی اقدار کو کچلنے ،علمائے دین کی گرفتاریوں، سجادہ نشینوں کو ان کے فرائض کی انجام دہی سے روکنے اور اب دستاربندی کی تقاریب پر پابندی لگانے کی شدیدمذمت کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button