مقبوضہ جموں و کشمیر

مشعال ملک کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری جعلی مقابلوں پراظہار تشویش

اسلام آباد16ستمبر(کے ایم ایس) انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلوں کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ناقابل برداشت صورتحال پیدا کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ فوجی آپریشنوں کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر یلغار کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے بھارتی فوج نے بارہمولہ، کولگام، پلوامہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ اس دوران چادر اورچاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار زبردستی گھروں میں گھس کر املاک کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیاکہ ایک کشمیری صحافی کو بھارتی فوج نے ان کی رہائش گاہ سے زبردستی نکال کر گرفتار کر لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button