مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی عدالت نے جھوٹے مقدمے میں کشمیری نوجوان کو عمر قید کی سزا سنادی
جموں 27ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے زیر اثر ایک عدالت نے ایک کشمیری نوجوان کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
جموں کے علاقے بھدرواہ کے رہائشی فاروق احمد پرگرفتار ی کے وقت اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کا جھوٹا الزام عائد کیاگیاہے۔کشمیری نوجوان کو عمر قید کی سزا ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنائی ہے۔
تجزیہ کاروں نے کشمیری نوجوانوں کے خلاف الزامات کی صداقت پر شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پولیس اور دیگر فورسز کا یہ معمول ہے کہ وہ کسی جگہ پراسلحہ اور گولہ بارود رکھ کر پہلے سے نظر بند کشمیری کو اس جگہ لے جاکر غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں انہیں گرفتار کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فاروق احمد کو بھی ایسے ہی واقعے میں گرفتار کیاگیا ہے ۔