مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: کسان تحریک کے رہنما کا دوبارہ تحریک چلانے کا انتباہ

نئی دلی06 مئی (کے ایم ایس) بھارت میں کسان تحریک کی قیادت کرنے والے راکیش ٹکیٹ نے بھارتی حکومت کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بناتے ہوئے دوبارہ تحریک شروع کر نے کا انتباہ دیدیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راکیش ٹکیت نے اترا کھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے ابھی تک کم از کم امددادی قیمت ( ایم ایس پی)پر کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی ہے۔ انہوںنے احتجاج کے دوران کسانوں کےخلاف درج کیے گئے مقدمات واپس نہ لینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ کئی معاہدے ہوئے تھے جن میں ایک یہ تھا کہ کسانوں کے خلاف درج مقدمات واپس لیے جائیں گے تاہم اتر پردیش اور اترا کھنڈ کے کسانوں کے خلاف درج مقدمات ابھی تک واپس نہیں لیے گئے۔ راکیش ٹکیت نے بی جے پی کی مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے وہ کسان تنظیموں کو دبانے کے لے انکے خلاف مقدمات درج کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ ٹکیت نے کہا کہ ملک میں ایک بڑی تحریک کی ضرورت ہے جس کے لیے سب کو یکجا ہونا پڑے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button