بی جے پی کو سب سے پہلے آر ایس ایس پر پابندی عائدکرنی چاہیے، لالو پرساد، کنل سریش
نئی دہلی، 29 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت میں راشٹر یہ جنتادل کے سربراہ لالو پرسادیادو نے مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی عائد کیے جانے کے نریدر مودی حکومت کے اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سگھ (آر ایس ایس) پر بھی پابندی عائد کی جانی چاہیے۔
کشمیر مڈیاسروس کے مطابق لالو پرساد نے کہا کہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس بھی پابندی کی مستحق ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت مسلم تنظیموں کو نشانہ بنا رہی ہے لیکن اسے سب سے پہلے آر ایس ایس پر پابندی عائد کرنی چاہیے کیونکہ یہ ایک بدتر تنظیم ہے ۔ لالو پرساد نے مزید کہا کہ بی جے پی نفرت پھیلا رہی ہے لہذا اسکی حکومت کا تختہ الٹنا ہوگا۔
دریں اثنا انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کوڈی کنل سریش نے بھی ایک بیان میں کہا کہ پاپولرفرنٹ آف انڈ یا کوہی کیوں نشانہ بنایا جار ہا ہے ، آر ایس ایس پر بھی پابندی لگائی جائے کیونکہ سنگھ پریوار بھی پورے ملک میں ہندو فرقہ پرستی پھلانے کا کام کر رہاہے ۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے پی ایف آئی اور اس سے منسلک تنظیموں کیمپس فرنٹ آف انڈیا، ری ہیب انڈیا فاو¿نڈیشن، آل انڈیا امامس کونسل، نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشنز، نیشنل ویمنز فرنٹ، جونیئر فرنٹ، ایمپاور انڈیا فاو¿نڈیشن اور ری ہیب فاو¿نڈیشن کیرالہ پر پابندی لگا دی ہے۔ان پر غیر قانونی سرگرمیوں میںملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔