بھارت

بہار میں برقعہ پوش لڑکی کو بینک میں لین دین سے روک دیا گیا

پٹنہ 22فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست بہار کے ضلع بیگوسرائے میں حکام نے بتایا کہ ایک برقعہ پوش لڑکی کو ایک قومی بینک میں لین دین کرنے سے روک دیا گیا۔
لڑکی نے واقعہ ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی بیگوسرائے میں منصور چوک برانچ کے UCO بینک میں رقم نکالنے گئی تھی۔ویڈیو کے مطابق بینک کے تین سے چار ملازمین نے اسے رقم نکالنے سے پہلے حجاب اتارنے کو کہا ۔ لڑکی نے اس پر سخت اعتراض کیا اور اپنے والدین کو بلایا۔ انہوں نے ملازمین سے کہا کہ وہ تحریری نوٹیفکیشن دکھائیں کہ بینک کے اندر حجاب کی اجازت نہیں ہے۔لڑکی کے والد ویڈیو میں کہہ رہے ہیںمیں اور میری بیٹی ہر مہینے بینک آتے ہیں لیکن ماضی میں کبھی کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ وہ اب ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ اگر کرناٹک میں ایسی کوئی چیز لاگو ہوئی ہے تو وہ بہار میں اسے کیوں نافذ کر رہے ہیں؟ کیا ان کے پاس بینکنگ آپریشنز میں حجاب پر پابندی کے بارے میں کوئی تحریری نوٹیفکیشن ہے؟۔ملازمین نے انہیں واقعہ کی ریکارڈنگ بند کرنے کو بھی کہا جس پر خاتون اور اس کے اہل خانہ نے انکار کردیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے اسے دوبارہ ٹویٹ کیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ٹیگ کرتے ہوئے تیجسوی نے پوچھا کہ آپ اپنا اقتدار بچانے کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں؟ میں سمجھتا ہوں کہ آپ نے اپنا نظریہ، پالیسیاں، اخلاقی ذمہ داری اور ضمیر بی جے پی کے پاس گروی رکھا ہوا ہے لیکن آپ نے ملک کے آئین کا حلف اٹھایا ہے۔ کم از کم آئین کا احترام کریں اور مبینہ ملازمین کو گرفتار کریں۔
دریں اثناءUCO بینک نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے اس واقعے پر ایک بیان جاری کیا ہے کہ بینک شہریوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتا ہے اور اپنے معزز صارفین کے ساتھ ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر امتیاز نہیں کرتا۔ بینک اس معاملے پر حقائق کی جانچ کر رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button