مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی فوجیوں نے ستمبر میں 17 کشمیری شہید کردیے

سرینگریکم اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دران گزشتہ ماہ ستمبرمیں 17کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دس 10 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ علمائے کرام، نوجوانوں اور سماجی و سیاسی کارکنوں سمیت کم از کم 140 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کے جانے والوں میں سے بیشتر کے خلاف کالے قوانین ”پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے “کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں کم از کم سات نوجوان شدید زخمی ہوئے۔ فوجیوں نے اس عرصے کے دوران محاصرے اور تلاشی کی 162 کارروائیوں کے دوران چار مکانات تباہ کر دیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button