مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : کشمیری نوجوان نے سیاحوں کو ڈل جھیل میں ڈوبنے سے بچا لیا
سرینگر:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیری نوجوانوں نے ڈل جھیل میں ایک سیاح خاندان کو ڈوبنے سے بچالیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کشمیریوں کے ایک گروپ نے سیاح خاندان ڈل جھیل میں اس وقت ڈوبنے سے بچایا جب ان کا شکارا(کشتی) تیز ہوائوں کے باعث الٹ گئی ۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔جس میں تیز ہوائوں کے باعث شکارے کو الٹتے ہوئے اور کشمیری نوجوانوں کو سیاحوں کو بچاتے ہوئے دکھایاگیاہے۔ شکار ا الٹنے کے بعد وہاں موجود کشمیری نوجوان تیزی سے ان کی مدد کیلئے پہنچے اور انہوں نے سیاحوں کو جھیل سے باہر نکالا۔