مقبوضہ جموں و کشمیر
مسجد الحرام کے امام کی حضرت محمد ۖ سے متعلق توہین آمیز بیانات کی مذمت
مکہ 17 جون (کے ایم ایس)
مسجد الحرام کے امام اور خطیب شیخ جہنی نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق توہین آمیز بیانات کی شدیدمذمت کی ہے۔
امام شیخ جہنی نے آج مسجد الحرام میںاپنے نماز جمعہ کے خطبہ میں کہاکہ "نبیوں اور رسولوں کی توہین کرنا جرم ہے اور اللہ کے قانون کے مطابق اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا ، "رسول اللہ ۖاورامُ المومنین سے متعلق گستاخی کی مجرمانہ کوششوں سے اسلام کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔”مسجد الحرام کے امام نے دنیا بھرکے ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل بھی کی کہ وہ انبیا ئے کرام اور رسولوں کی توہین کومجرمانہ عمل قراردیں۔